ابنا: امریکہ میں اسقاط حمل کی آزادی کے ہزاروں مخالفین نے واشنگٹن میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرکے ایکبار پھر اسقاط حمل کے بارے میں اس قانون پر اپنی محالفت کا اظہار کیا جو اکتالیس سال قبل اس ملک میں پاس کیا گيا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسقاط حمل کی آزادی کے خلاف دنیا کے سب سے بڑے اس مظاہرے میں ہزاروں امریکیوں نے اپنے ملک کی کانگریس کے سامنے اجتماع کیا اور امریکہ میں اسقاط حمل کی آزادی کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ اس مظاہرے میں مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ جوانوں نے بھی وسیع پیمانے پر شرکت کی اور امریکی عدالت عالیہ کی جانب مارچ کیا۔ اس مارچ میں جو حیات کیلئے مارچ سے موسوم کیا گیا، ایسے بینرز موجود تھے کہ جن پر اس قسم کے نعرے درج تھے کہ اسقاط حمل بند کرو اور زندگی کا انتخاب کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 499382
امریکہ میں اسقاط حمل کی آزادی کے ہزاروں مخالفین نے واشنگٹن میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کرکے ایکبار پھر اسقاط حمل کے بارے میں اس قانون پر اپنی محالفت کا اظہار کیا۔